نئی دہلی، 9 اگست (یو این آئی) جموں و کشمیر میں گزشتہ ایک ماہ سے جاری کرفیو اور وہاں کے دیگر مسائل پر کل صبح گیارہ بجے سے راجیہ سبھا میں بحث کرائی جائے گی۔
وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج وقفہ صفر
کے دوران جموں و کشمیر کے معاملے پر بحث کرانے کے اراکین کے مطالبہ پر کہا کہ حکومت کل گیارہ بجے اس معاملے پر بحث کے لئے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر ایک حساس ریاست ہے اور وہاں کا مسئلہ پیچیدہ ہے۔